ڈاکٹر مارنگ بلوچ ودیگر پر مقدمات انتہائی شرمناک عمل ہے،کرن کنول، رابعہ رابی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کی ضلعی سیکرٹری کرن کنول اور سیکریٹری نشرواشاعت رابعہ رابی نے ڈاکٹر مارنگ بلوچ اور دیگر ساتھیوں پر ایف آئی آر کے اندراج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن طریقے سے اپنے حقوق کی بازیابی کی جدوجہد کرنے والے بلوچ عوام پر پہلے پہل ریاست نے بدترین دہشت گردی کرتے ہوئے لاٹھی چارج کیا، شیلنگ اور گولیاں برسائیں اور اب اوپر سے پرامن سیاسی جدوجہد کرنے والے سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں پر ایف آئی درج کرنا انتہائی شرمناک عمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہونا تو یہ چاہیے کہ پرامن مظاہرین پر تشدد کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں لیکن ریاست دہشت اور بربریت کی نئی مثالیں قائم کر رہی ہے۔ ظالم و جابر ریاست بلوچ عوام پر دہائیوںسے جبر و تشدد کے سارے ہتھکنڈے استعمال کر کے تھک ہار چکی ہے۔ اور اب لگتا ہے کہ بلوچ قومی تحریک آخری مراحل میں داخل ہو رہی ہے جہاں سے آگے فتح منتظر ہے جبکہ ریاست شکست کے دھانے پر ہے اور فاشزم بربریت کی آخری حدوں کو چھو رہی ہے جس کے بعد شکست سے دو چار ہونا اس کامقدر بن جاتا ہے۔

انہوںنے مزید کہا کہ اس ریجن کے ترقی پسندوں اور محکوم اقوام کے عوام کو بلوچ تحریک کے حق میں آواز بلند کرنا ہو گی جو ان کا تاریخی فریضہ بنتا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment