بلوچستان کے علاقے دکی اور پشین میں 2 مختلف حادثات و واقعات سے کانکن سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
دکی سے اطلاعات ہیں کہ ایک مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرجانے سے ایک کانکن ہلاک ہوگیا۔
مائنز انسپکٹر صابر شاہ کاکڑ کے مطابق دکی کی مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث رحمت اللہ نامی کانکن ہلاک ہوگیا جسکی لاش پانچ گھنٹے بعد ریسکیو کرلی گئی۔
مائنز انسپکٹر کے مطابق کانکن کی نعش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاجہا ں ضر وری کار روائی کے بعد لا ش ورثا ء کے حو الے کر دی گئی۔
دریں اثنا پشین میں تیز رفتار گاڑی نے ایک شخص کو ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہو گیا۔
حادثے کے بعد گاڑی سوار شخص فراد ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔
لاش کو شناخت کیلئے پشین سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔