کیچ ڈنک واقعہ کیخلاف بلوچستان بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ لوگوں میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
بلوچستان کے ساحلی شہر اورماڑہ میں بھی ڈنک واقعہ کیخلاف سیاسی ، سماجی و عوامی حلقوں نے ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ریلی میں سیاسی و سماجی حلقوں کے علاوہ ماہیگیروں نے بھی شرکت کی۔
یہ ریلی آل پارٹیز اورماڑی کی جانب سے تربت ڈنک میں ہونے والی برمش واقعہ کے خلاف نکالی گئی۔ جس میں اورماڑہ کے سیاسی، سماجی حلقوں کے ساتھ ساتھ ماہیگیروں نے بھی ریلی میں حصہ لیااورشہید ملک نازکے قاتلوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور زخمی برمش کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔
ریلی اورماڑہ شہر کے مختلف علاقوں اور بازاروں سے ہوتا ہوا بعد ازاںنیشنل بینک کے سامنے آکر اختتام پذیر ہوا ۔