بلوچستان کے علاقے پنجگور اور مستونگ میں مختلف حادثات وواقعات سے 3 افراد ہلاک جبکہ حب سے ندی میں ایک خواتین ایک بچی کی لاشیں برآمدہوئی ہیں۔
پنجگور میں فٹبال چوک میں مال بردار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے فٹبال چوک گرمکان میں مال بردار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار سنجر ولد عبد الرشید ہلاک جبکہ عبدالوارث ولد امام بخش سکنہ گرمکان زخمی ہو گیا۔
ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جب کہ پولیس نے کلینر عبدالغفار کو گرفتار کر کے بس کو تحویل میں لے لیا۔
دوسری جانب مستونگ میں مختلف حادثات و واقعات میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔
شیرین آب کے علاقہ نواح شہر میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عبدالعزیز محمد شہی نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی رنجش کا شاخسانہ ہے۔
جبکہ ایک اور واقعے میں قومی شاہراہ پر غلام پڑینز کے قریب پک اپ گاڑی سے گر کر حبیب اللہ جتوئی ساکن بولان ہلاک ہو گیا۔
دونوں واقعات میں ہلاک افراد کی لاشیں شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارواہی کے بعد لاشوں کو ورٹا کے حوالے کردیا گیا۔
علاوہ ازیں حب میں ندی سے خاتون سمیت 13 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
ہائیٹ پولیس حب کے حدود اٹک سیمنٹ فیکٹری سے متصل ندی سے ایک نامعلوم خاتون اور بچی کی نعش برآمد کرلی گئی ہے ۔
لاشیں شناخت کےلئے حب اسپتال منتقل کردی گئیں۔
اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک اطلاع پر ایدھی رضاکاروں نے ہائیٹ پولیس تھانہ حب کے حدود اٹک سیمنٹ فیکٹری سے متصل ندی سے ایک نامعلوم خاتون اور ایک 13سالہ بچی کی نعش برآمد کر کے شناخت کےلئے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کر دئیے تاہم ملنے والی لاشیں کئی روزہ پرانی ہونے کے سبب ناقابل شناخت ہیں۔