کوئٹہ میں پرامن مظاہرین پر تشدد ناقابل برداشت ہے، پیچھے نہیں ہٹیں گے،ردعمل

0
50

بلوچ وومن فورم اور بلوچ وائس فار جسٹس نے بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں پر امن لاپتہ افراد مظاہرین پر ریاستی تشدد کیخلاف ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں پرامن مظاہرین پر تشدد ناقابل برداشت ہے اور اب کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

بلوچ وومن فورم کے ترجمان کا کہناتھا کہ بلوچ وومن فورم شال زون کی ڈپٹی آرگنائزر سلطانہ بلوچ سمیت سیاسی جہدکاروں کی گرفتاری قابلِ مذمت ہے۔ آپ کے اس فسطائیت اور ظلم و جبر سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے بلکہ اور متحد ہوکر ظلم و جبر خلاف سڑکوں پر نکلیں گے۔

اسی طرح بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز بیان میں کہا گیا ہے کہ جبری لاپتہ ظہیر بلوچ کی بازیابی کے لیے نکالی جانے والی ریلی اور پرامن مظاہرین پر فائرنگ، آنسو گیس کی شیلنگ اور تشدد ناقابل برداشت امر ہے ۔ ظہیر بلوچ کو بازیاب کرنے اور انصاف کے تقاضے پورا کرنے کے بجائے لواحقین اور سیاسی کارکنوں سمیت خواتین اور بچوں پر تشدد اور شیلنگ قابل مذمت ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں بلوچستان میں پرامن مظاہرین پر تشدد کا نوٹس لیں اور ظہیر بلوچ سمیت دیگر لاپتہ افراد کی باحفاظت بازیابی کے لئے کردار ادا کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ وائس فار جسٹس پرامن مظاہرین پر فائرنگ، آنسو گیس شیلنگ اور تشدد کو بلوچ کش پالیسیوں کا تسلسل سمجھتے ہوئے اس کی شدید مذمت کرتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here