ریاست نے جبری گمشدگیوں کیخلاف احتجاج کو روکنے کیلئے ہمیشہ تشدد کا سہارا لیا ہے،ایچ آر سی پی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ہیو من رائٹس کمیشن آف پاکستان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں مظاہرین کے ساتھ روا رکھے جانے والے پرتشدد سلوک کی شدید مذمت کرتا ہے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں، جو کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پوسٹل ورکر ظہیر بلوچ کی مبینہ جبری گمشدگی کے خلاف ریلی کر رہے تھے جسے 27 جون کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ خاص طور پر بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کی مسلسل اطلاعات کے باوجود، ریاست نے اس گھناؤنے عمل کو ختم کرنے کے لیے پختہ عزم کا مظاہرہ نہیں کیا۔ اس کے بجائے، اس نے پرامن طریقے سے جمع ہونے کے آئینی حق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کو روکنے کے لیے ہمیشہ تشدد کا سہارا لیا ہے۔ ظہیربلوچ کو فوری طور پر تلاش کیا جائے اور ان کے اغوا کاروں کا محاسبہ کیا جائے۔

Share This Article
Leave a Comment