پنجگور میں فائرنگ سے 2 خواتین ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 2 خواتین قتل کردیا۔

واقعہ پنجگور کے علاقے پیر عمر جان کے قریب پیش آیا۔

علاقائی ذرائع بتاتےہیں کہ محمد حیات ولد عبدالغفور نامی شخص کی فائرنگ سے خواتین ہلاک ہوگئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل کئے گئے دونوں خواتین مذکورہ شخص کی سوتیلی ماں اور سوتیلی بہن تھیں۔

ہلاک خواتین کی شناخت سسائی اور بے نظیر کے نام سے ہوگئی ہیں جن میں سسائی ماں اور بے نظیر ان کی بیٹی تھی۔

پولیس کا کہنا کہ ہے کہ سوتیلے بیٹے محمد حیات نے گھریلو رنجش کی بنا پر اپنی ماں اور بہن کو قتل کر دیا۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال پہنچانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment