بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں دکی میں قومی وسائل کی استحصال میں قابض کے شراکت داروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج صبح دکی میں بلوچ قومی وسائل کی لوٹ مار میں شامل ریاستی آلہ کاروں کی گاڑی کو ایک آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔
انہوںنے کہا کہ سرمچاروں نے ٹھیکیدار ندی کے مقام پر وسائل کی لوٹ مار میں شریک ریاستی آلہ کاروں کی رسد کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گاڑی تباہ ہوگئی جبکہ اس میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا کہ دکی میں چند افراد قابض پاکستانی فوج کی ایماء پر بلوچ قومی وسائل کی لوٹ مار میں شریک ہونے سمیت بلوچ قومی تحریک کے خلاف متحرک ہیں، قابض فوج کے شراکت دار براہ راست ہمارے نشانے پر ہونگے، بلوچ وسائل کی لوٹ مار و بلوچ نسل کشی میں شریک تمام ریاستی کاسہ لیس اپنے ان گہناونے اعمال سے باز آجائیں بصورت دیگر وہ اپنے جانی و مالی نقصان کا ذمہ دار خود ہونگے۔