ریاست نے پرامن سیاسی جہدکاروں کیخلاف تشدد کا ماحول پیدا کیا ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے آرگنائزر اور سرگرم و متحرک انسانی حقوق کارکن ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور انقلابی شاعر گیلامن وزیر پر جان لیوا حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس ریاست نے پرامن سیاسی جہدکاروں کے خلاف تشدد اور جبر کا ایک ایسا ماحول پیدا کیا ہے جہاں پشتون، بلوچ، سندھی، کشمیری، گلگتی، مہاجر اور دیگر مظلوم قوموں کے پرامن سیاسی کارکنان کی زندگی ہر وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں انسانی حقوق کے تمام اداروں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ گیلامن وزیر کے لیے آواز اٹھائیں اور پرامن سیاسی کارکنان کی زندگیوں کو تحفظ دینے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

https://twitter.com/MahrangBaloch_/status/1811050858861461650

واضع رہے کہ گیلامن وزیر پر پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں چند روز قبل قاتلانہ حملہ ہوا تھا ۔

گیلامن وزیر شدید زخمی ہیں اور پمز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ ہسپتال کے باہر پی ٹی ایم کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

Share This Article
Leave a Comment