اوستہ محمد میں فائرنگ اور گڈانی میں روڈ حادثہ، 4 افراد ہلاک

0
22
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں فائرنگ اور گڈانی میں روڈ حادثے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

اوستہ محمد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیااور فرارہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ہلاک ہونے والے افراد کاتعلق مگسی برادری سے بتایا جاتاہے۔

دوسری جانب گڈانی کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ لک بدوک کے مقام پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگئے۔

لاشیں حب اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق گڈانی کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ لک بدوک کے مقام پر پیر اور منگل کے درمیانی شب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 2موٹر سائیکل سوار 40سالہ احسان احمد ولد محمد عرفان اور 22سالہ مزمل احمد ولد محمد اکرم ہلاک ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایدھی ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر نعشوں کو جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب میں منتقل کردیا۔

حادثے میں ہلاک دونوں کا تعلق پنجاب سے بتایا جارہاہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here