بلوچ راجی مچی ایک تاریخی ریفرنڈم ہو گا، ڈاکٹرماہ رنگ

0
27

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے آرگنائزڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ بلوچستان میں امپیریل میگا پراجیکٹس، جیسے کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک)، بلوچ نسل کشی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اورترقیاتی منصوبے کی آڑ میں بلوچ عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ بلوچ راجی مچی (بلوچ قومی اجتماع) نہ صرف بلوچ نسل کشی کیخلاف اور بلوچ قوم کی بقا کا اجتماع ہوگا بلکہ یہ ایک تاریخی ریفرنڈم بھی ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ واقعہ اس بات کا اعلان کرے گا کہ بلوچ قوم ان کی نابودی اور نسل کشی کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔

واضع رہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے رواں ماہ کی 28 تاریخ کو گوادر میں بلوچ قومی اجتماع (بلوچ راجی مُچی) کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس کی تیاریاں جاری ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here