کوئٹہ میں ایگل فورس پر حملہ ، تربت میں ایم آئی آلہ کار کو ہلاک کیا، بی ایل اے

0
75

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کوئٹہ میں ایگل فورسز پر حملہ اور تربت میں ایم آئی کے اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کوئٹہ اور تربت میں دو مختلف کارروائیوں میں قابض پاکستان کے ایگل فورس اور مخبر کو نشانہ بنایا۔

انہوںنے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج کوئٹہ سریاب روڈ پر ایکسائز آفس کے قریب قابض پاکستان کے ایگل فورس کے اہلکاروں کو ایک ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے موٹر سائیکل پر سوار دو اہلکاروں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں انہیں نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ رات تربت دشتی بازار میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی خفیہ ادارے ایم آئی کے آلہ کار عابد ولد پیربخش سکنہ کوشک بلیدہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

ان کا کہناتھا کہ عابد پیر بخش نے 2018 میں قابض فوج کے سامنے ہتھیار پھینکنے کے بعد قابض فوج کے پیرول پر بلوچ تحریک کیخلاف مخبری شروع کردیا تھا۔ مذکورہ آلہ کار فوجی آپریشنوں میں قابض فوج کی معاونت میں براہ راست ملوث تھا جبکہ بھیس بدل کر تربت سمیت دیگر علاقوں میں مخبری کا کام سرانجام دے رہا تھا۔

ترجمان نے آخر میں کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں کے خلاف ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here