شیرانی میں روڈ حادثے سے 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے شیرانی میں ڈی آئی خان قومی شاہراہ دانہ سر کے مقام پر لکڑی سے لدی ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ پیش آیا۔

حادثے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

حادثہ تیز رفتاری اور ٹریکٹر کے بے قابو ہونے سے پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں لکڑیوں سے لدی ٹرالی پر بیٹھے 6 افراد ٹرالی کے نیچے جا گرے ۔

ہلاک افراد کی شناخت جمعہ رحیم ولد گل شیر، مبین ولد مراد خا ن، سیف الرحمان ولد ملا لاجمیر کے ناموں سے ہوگئی جبکہ زخمی افراد میں شمس اللہ، بطیل اور محمد حسن نامی افراد شامل ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment