بلوچستان کے علاقے سبی میں طویل بجلی لوڈشیڈنگ سے عوام کا پارہ ہائی ہوگیا،مشتعل مظاہرین نے گریڈ سٹیشن پر دھاوا بول دیا،توڑپھوڑ کی اورگریڈ سٹیشن کی دیوار بھی گرادی ۔
سبی اتحاد کے زیر احتمام کیسکو اور ایف آئی اے کی کارروائیوں اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف صبح سے ہی احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا۔
سیکروں مظاہرین گریڈ سٹیشن پہنچے جہاں کیسکو کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
اس دوراں مشتعل مظاہرین نے گریڈ سٹیشن کا گیٹ توڑ کر دفتر میں توڑ پھوڑ شروع کردی۔
مظاہر ین نے کیسکو آفس کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ۔
مشتعل مظاہر ین نے دفتر کے دروازے اور کھڑکیاں توڈ دی اور دفتر میں موجود فرنیچر اور اے سی اکھاڑ کر باہر پھینک دیے، اور دفتر کو بری طرح نقصان پہنچایا۔
مظاہرے کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پچاس ڈگری گرمی میں کیسکو کی جانب سے دیہی علاقوں میں 21گھنٹےشہری علاقوں میں 14گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔شدید گرمی میں اب تک چار اموات ہوچکی ہیں مگر حکومت کو اسکی کوئی پروا نہیں۔
بعدازاں انتظامیہ اور دھرنا رہنماؤں کے مابین کامیاب مزاکرات کے بعد احتجاج کا سلسلہ ختم کردیا گیا۔
دھرنے کے دوران گرمی کی شدت سے پانچ افراد بے ہوش بھی ہوگئے جنہیں ٹیچنگ اسپتال بھی منتقل کر دیا گیا۔