بلوچستان کے علاقے مشکے سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے جبکہ تربت سے جبری گمشدگی کے شکار ایک نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔
ضلع آواران کے علاقے مشکے سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے گذشتہ دنوں یکم جولائی دوپہر دو بجے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے جو ہنوز لاپتہ ہے۔
لاپتہ کئے جانے والے نوجوان کی شناخت داؤد ولد اسماعیل کے نام سے ہوگئی ہے جو مشکے کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔
دوسری جانب ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز ہاتھوں لاپتہ نوجوان آصف بلوچ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔
آصف ولد قاسم کا تعلق تربت کے علاقے آسکانی بازار سے ہے ۔
آصف بلوچ کو فورسزنے 14 جون کی رات ان کے گھر سے جبری گمشدگی کانشانہ بنایا تھا۔