ضلع آواران پاکستانی فوج کا آپریشن تیسرے روز بھی جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع آواران میں پاکستانی فوج کی زمینی و فضائی آپریشن جاری ہے،تازہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹروں نے دراسکی میں مالدار اللہ داد کے گھر وں پر شیلنگ کی ہے،تاہم مواصلا ت نظام نہ ہونے اور جاری آپریشن کی وجہ سے مکمل تفصیلات کا آنا باقی ہے۔
پسیل کے علاقے میں دلمراد نامی شخص کے گھروں کو بھی پاکستانی فوج نے نذر آتش کر دیا ہے۔اطلاعات ہیں کہ اس آپریشن میں کئی افراد کو فورسز نے حراست بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں،جنکہ مختلف مقامات پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے جانی نقصانات کا بھی خدشہ ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment