بلوچستان میں گذشتہ ماہ جون میں خونی شاہراہوں پر2454 ٹریفک حادثات میں51 افرادہلاک ہوگئے۔
میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر (ایم ای آر سی) 1122 مرک بلوچستان کے جاری کردہ ماہ وار کارکردگی کے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی خونی شاہراہوں پر روڈ ٹریفک کے مختلف حادثات و واقعات 2454 رونما ہوئے جن میں 3449 افراد زخمی جبکہ 51 افراد ہلاک ہوئے۔
میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر ایم ای آر سی 1122 مرک بلوچستان کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق N (25) وندر اور لسبیلہ کے مقام پر روڈ کے مختلف ٹریفک حادثات و واقعات 180 رپورٹ ہوئے جن میں 260 افراد زخمی جبکہ 13 افراد ہلاک ہوئے۔
مرک 1122 بلوچستان کی کارکردگی رپورٹ میں این 25 لکپاس مستونگ میں 133 روڈ حادثات میں 172 افراد زخمی ہوئے جبکہ 1 شخص ہلاک ہوا۔ قلات میں 65 روڈ حادثات میں 88 آفراد زخمی جبکہ 1 شخص ہلاک ہوا۔
باغبانہ خضدار میں 54 روڈ حادثات میں 82 آفراد زخمی ہوئے۔ درکالہ خضدار میں 83 روڈ حادثات میں 145 افراد زخمی جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔ کڑاڑو خضدار میں 39 روڈ حادثات میں 67 افراد زخمی ہوئے۔ ٹیارہ لسبیلہ میں 55 روڈ حادثات میں 101 افراد زخمی جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے، وندر لسبیلہ میں 125 روڈ حادثات میں159 افراد زخمی جبکہ 9 آفراد ہلاک ہوئے۔
سرنان پشین میں 145 روڈ ٹریفک حادثات میں 290 افراد زخمی 5 افراد ہلاک ہوئے۔
چمن میں 16 روڈ ٹریفک حادثات میں 27 افراد زخمی ہوئے۔ این 50 زیارت کراس پشین میں 97 روڈ ٹریفک حادثات میں 162 افراد زخمی ہوئے، نسائی قلعہ سیف اللہ میں 179 روڈ ٹریفک حادثات میں 212 افراد زخمی ہوئے، شنکئی قلعہ سیف اللہ میں 31 روڈ ٹریفک حادثات میں 43 افراد زخمی ہوئے، بدین زئی ژوب میں 45 روڈ ٹریفک حادثات میں 55 افراد زخمی 2 افراد ہلاک ہوئے۔
مانیخو شیرانی میں 20 روڈ ٹریفک حادثات میں 32 افراد زخمی ہوئے۔ این 85 گدر سوراب میں 75 روڈ ٹریفک حادثات میں 150 افراد جبکہ 16 افراد ہلاک ہوئے۔ این 65 گوگورت کچھی میں 53 روڈ ٹریفک حادثات میں 93 افراد زخمی جبکہ 2 افراد ہلاک ہوئے۔
بختیار آباد سبی میں 29 روڈ ٹریفک حادثات میں 43 افراد زخمی 1 شخص ہلاک ہوا، کیٹل فارم جعفر آباد میں 29 روڈ ٹریفک حادثات میں 49 افراد زخمی ہوئے۔
این 70 مختیار لورالائی میں 43 روڈ ٹریفک حادثات میں 55 افراد زخمی 1 شخص ہلاک ہوا۔ این 25 خضدار میں 448 روڈ ٹریفک حادثات میں 540 افراد زخمی جبکہ 2 افراد ہلاک ہوئے۔
این 50 ٹراما ژوب میں 691 روڈ ٹریفک حادثات میں 884 افراد زخمی جبکہ 4 افراد ہلاک ہوئے کے اعداد و شمار شامل ہیں۔