دکی : سب جیل سے 3 خطرناک قیدی فرار، 3 اہلکار گرفتار

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع دکی میں پولیس تھانہ دکی میں موجود سب جیل توڑ کر فرار ہونے والے 3 خطرناک قیدیوں کے فرار کے معاملے میں غفلت اور لاپرواہی برتنے کے الزام میں پولیس نے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمے میں نامزد تینوں پولیس اہلکار گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

مقدمہ ایس ایچ او دکی جلیل احمد مری کی مدعیت میں درج کرلی گئی ہے۔

مقدمے میں نامزد پولیس اہلکاروں میں حوالدار غنی ،جیل وارڈن گل خان اور گیٹ سنتری اسمعیل مری سمیت جیل توڑ کر فرہونے والے تینوں قیدی عصمت اللہ ،کبیر اور صدیق بھی نامزد کئے گئے ہیں۔

مقدمہ فرد نمبر 91/24 غفلت اور لاپرواہی برتنے کے دفعات 222,2223,224 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج دن دہاڑے نو بجے سب جیل دکی کے غسل خانوں کا روشندان توڑ کر ڈکیتی کے کیس میں قید تین خطرناک قیدی فرار ہوئے تھے۔

Share This Article
Leave a Comment