بلوچستان کے علاقے کانک ایریا سے گزشتہ دنوں لاپتہ ہونے والے نوشکی سے تعلق رکھنے والے 6 نوجوان بازیاب ہو گئے۔
واضح رہے کہ نوشکی سے تعلق رکھنے والے نوجوان پکنک منانے زیارت گئے تھے جو واپس آتے ہوئے لاپتا ہوگئے تھے۔
23 جون کو زیارت پکنک سے واپسی پر درینگڑھ مستونگ کے مقام پر آر سی ڈی شاہراہ سے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے چھ نوجوان لاپتہ ہوگئے تھے۔
آج کوئٹہ ایئر پورٹ کے قریب سے بازیاب ہوکر منظر عام پر آگئے۔
خاندانی ذرائع نے ان کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔