کابل میں منشیات بحالی مرکز پر پاکستانی حملہ جارحیت اور جنگی جرم ہے، رحیم بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابل میں منشیات سے نجات کے ری ہیبلیٹیشن سنٹر پر پاکستانی فضائی حملوں میں تقریباً 400 شہریوں کی ہلاکت اور 250 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ مکمل جارحیت ہے جس کی میں مذمت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں اور افغانستان کے عوام سے دلی تعزیت کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت جنگی جرم کے طور پر شمار ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اصول کہ "طاقت ہی حق ہے” کو کسی صورت بھی غالب نہیں آنے دینا چاہیے۔ ایسی کوئی بھی ہدایت جو ایسے طرز عمل کو برداشت کرے، انسانیت کے لیے ایک سنگین خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قواعد پر مبنی عالمی نظام جس کی بنیاد انسانی قانون، انصاف، اور تمام ممالک کے خود ارادیت، آزادی اور خودمختاری کے حقوق پر ہو چاہے وہ کتنے ہی چھوٹے یا فوجی طاقت میں کمزور ہو اسے قائم رکھا جانا چاہیے۔

Share This Article