کورونا وائرس کے کمزور پڑنے کے دعوے درست نہیں ،ڈبلیو ایچ او

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

عالمی ادارہ صحت نے ان دعوو¿ں کو مسترد کر دیا ہے جن میں کہا ہے کہ کورونا وائرس اپنی طاقت کھو رہا ہے۔

اتوار کو اٹلی میں ایک سینیڑ ڈاکٹر نے کہا تھا کہ ایسے لگ رہا ہے کہ وائرس اب کم جان لیوا ہو گیا ہے۔ پروفیسر البرٹو زنگریلو جو کہ سین رافائل ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ کے سربراہ ہیں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ’اب کلینیکلی موجود نہیں ہے۔‘

تاہم کئی سائنسدانوں جن میں ڈبلیو ایچ او کے ماہرین بھی شامل ہیں کا کہنا ہے کہ اس خیال کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔

ڈبلیو ایچ او میں وبائی امراض کی ماہر ماریا وین کیرکوف کا کہنا تھا ’منتقل ہونے کی اہلیت کے اعتبار سے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ شدت کے لحاظ سے بھی اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔‘

Share This Article
Leave a Comment