ایران نے نئے سینٹری فیوجز نصب کر دیے،انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے اپنے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران نے یورینیم افزودگی کے لیے ایسے نصف جدید سینٹری فیوجز نصب کر دئیے ہیں جن کے بارے میں تہران نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ وہ انہیں ایک پہاڑ کے اندر واقع اپنی فردو کی تنصیب میں تیزی سے شامل کر دے گا۔ لیکن ابھی تک انہیں آن لائن نہیں لایا گیا ہے۔

ایران نے دو ہفتے قبل جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کو مطلع کیا تھا کہ وہ تین سے چار ہفتوں کے اندر فوردو پلانٹ میں IR-6 سینٹری فیوجز کے آٹھ کیسکیڈز، یا کلسٹرز کو شامل کرکے فردو میں یورینیم افزودگی کی اپنی صلاحیت میں تیزی سے اضافہ کر دے گا۔۔

کیسکیڈز، سنٹری فیوجز کا ایک گروپ ہےجو یورینیم کو مزید تیزی سے افزودہ کرتا ہے ۔

دو روز کے اندر آئی اے ای اےنے تصدیق کرلی تھی کہ سینٹری فیوجز کے دو کیسکیڈز کو نصب کر دیا گیا تھا۔ جمعے کو رکن ممالک کو دی گئی ایک خفیہ رپورٹ میں ادارےنے کہا کہ یہ تعداد اب دگنی ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ "ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے FFEP (فورڈو فیول اینرچمنٹ پلانٹ) کےیونٹ ایک میں مجوزہ آٹھ IR-6 کیسکیڈز میں سے چار نصب کر دیے ہیں۔” اس نے کہا کہ یہ تصدیق اتوار کو ہوئی ہے۔

ایران نے ایجنسی کو یہ واضح نہیں کیا ہے کہ یہ کیسکیڈز کب کام شروع کریں گے ۔

Share This Article
Leave a Comment