کوئٹہ : بی ایل اے ہاتھوں 10 افراد کے اغوا بعد شعبان پکنک پوائنٹ بند

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے شعبان پکنک پوائنٹ سے بی ایل اے کے ہاتھوں 10 افراد کے اغوا کے بعدحکومت نے شعبان پکنک پوائنٹ بندکو بند کردیا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے شعبان پکنک پوائنٹ عارضی طور پر ہر قسم کے سیاحوں و پکنک کیلئے بند کردیا ہے اور تمام پکنک منانے والے حضرات سے گزارش کی گئی ہے کہ شعبان کی طرف پکنک کیلئے جانے سے گریز کیا جائے۔

واضع رہے کہ چند دن قبل مذکوری پکنک پوائنٹ سے 10 افراد کے اغوا کی خبر سامنے آئی ۔بعد ازاں اسکی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بی ایل اے نے قبول کی تھی۔

اس سلسلے میں بی ایل اے نے ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میںتنظیم کے سرمچار مذکورہ پکنک پوائنٹ سے سیاحوں سے پوچھ گچھ کر رہے تھے ۔

بی ایل اے کے ایک اور بیان میں 10 مغوی افراد میں سے 3 کو رہا کرنے کا دعویٰ کیا گیا بعد میں سرکاری سطح پر اس کی تصدیق ہوگئی تھی۔

بی ایل اے نے اپنے بیان میں پاکستانی فوک کو پیش کش کی تھی کہ 7 مغویوں کی رہائی کیلئے ریاستی زندانوں میں قید بلوچوں کورہاکیا جائے ۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ ایک ہفتے میں اگر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی تو مذکورہ 7 مغویوں کی سزاپر عمل درآمد کیا جائے گا ۔

Share This Article
Leave a Comment