بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کوئٹہ میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج کوئٹہ میں قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو مقناطیسی بم حملے میں نشانہ بنایا۔
انہوںنے کہا کہ کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ کلی ابراہیم زئی میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے دشمن فوج کے چوکیوں کو کھانا پہنچانے والی گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین اہلکاروں میں سے دو موقع پر ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔