ایران میں قید بلوچ ماہی گیروں کو سزا مکمل ہونے کے باجود رہائی نہ مل سکی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ایران کی جیل میں قید بلوچ ماہی گیروںکو سزا مکمل ہونے کے باجود رہائی نہ مل سکی۔

ایران کے شہر "میناب” کی جیل میں قید ان ماہی گیروں  کی تعداد 40 بتائی جارہی ہے جن کا تعلق بلوچستان کے علاقے پسنی اور کراچی سے ہے۔

فیملی ذرائع کے مطابق 10 ماہی گیر لانچوں پرمشتمل چالیس کے قریب ماہی گیروں کو پانچ سال قبل ایرانی فورس نے تحویل میں لے لیاتھااور انہیں میناب کی جیل منتقل کردیا تھا۔ ایرانی حکام نے انہیں تین سال کی سزاسنائی جو دوسال قبل مکمل ہوگئی۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ پانچ سال سے ایرانی جیل میں قید ہیں جبکہ ان کی سزا مکمل ہوگئی ہے وہ بغیر سزا کے جیل میں قید ہیں۔

ماہی گیروں میں کراچی سے تعلق رکھنے والے شیراز ولد بخشی، سکندرعلی ولد محمدحسین ،مظفرولد غلام مصطفی ،سلیمان ولد محمدحنیف ،غلام رسول ولد بورل ،مہربخش ولد عمربخش ،صمدولد گوریچ اور حسین ولد عبدالرزاق سمیت دیگر ماہی گیر شامل ہیں جبکہ پسنی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں میں جلال احمد ولد ساحل ،راشدعلی ولد وشدل اور سرتاج اور دیگر شامل ہیں۔

ماہی گیروں کی فیملیز نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف زرداری ، وزیرخارجہ اسحاق ڈاراور بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے اپیل کی ہے کہ ایرانی جیل میں قید ماہی گیروں کی رہائی کے لیئے حکومت ایران سے رابطہ کرکے ماہی گیروں کو رہائی دلائی جائے۔

Share This Article
Leave a Comment