مقبوضہ بلوچستان:فائرنگ اور ٹریفک حادثہ سے11 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

خضدارمیں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے،لورالائی کٹھ پتلی سابق وزیر کے گاڑی کو حادثہ، 7 لیویز اہلکار ہلاک

بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل زہری میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔
فائرنگ کا واقعہ تحصیل زہری کے علاقے بدوگشت میں پیش آیا، واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ میں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق جتک قبیلے سے ہے، تاہم قتل کے وجوہات تاحال معلوم نا ہوسکے۔
تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں سابق وزیر سرفراز بگٹی کے سیکورٹی پر مامور گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 7 لیویز اہلکار ہلاک ہوگئے۔حادثہ لورالائی میں میختر کے قریب پیش آیا، حادثے میں سرفراز بگٹی کے زخمی ہونے کے بھی اطلاعات ہیں۔

حادثہ وزیر کے گاڑی اور ایک ٹرک کے درمیان پیش آیا ہے۔ موٹر وے انتظامیہ نے تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment