کوہلو ومنگچر میں خاتون سمیت 2 افراد قتل، سوئی میں بارشوں سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے کوہلو میں تحصیل تمبو کے علاقے سینڑی میں غیرت کے نام پر سیاہ کاری کے الزام میں ایک اور خاتون کو قتل کر دیا گیا۔

قتل ہونے والی خاتون بوٹا پوادی کی بیٹی تھی۔

لیویز ذرائع کے مطابق قتل ہونے والی خاتون کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلو منتقل کیا گیا۔

کوہلو میں غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ دو ماہ کے دوران کوہلو میں 4 سے زائد خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا جا چکا ہے اورکسی بھی واقعے میں ملزمان کو قرار واقعی سزا نہیں مل سکی ہے۔

دوسری جانب منگچر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹکری عبدالنبی محمد شہی نامی ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

انہیں جوہان کراس بازار سے اپنے گھر جاتے ہوئے رنگی محمود گہرام ایریا میں نشانہ بنایا گیا، تاہم فوری طور پر واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔

علاوہ ازیں بارکھان یونین کونسل تکھڑا میں تیز ہواں اور موسلادھار بارش بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی زرعی زمین زیرآب آگئے۔

بارکھان بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا بارکھان زمینداروں کے مرجھے چہرے خوشی سے جھوم اٹھے بارکھان گرمی کی شدت میں واضح کمی ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو دوبالا کر دیا۔

بارکھان محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان کے بیشتر علاقوں میں مزید بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ۔

دریں اثنا سوئی میں تیز بارش جاری ہے ،طوفانی بارش کے باعث چھت اور دیواریں گرنے سے 2 افراد ہلاک ہو گئے ، جبکہ 20 سےزائد افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں زیادہ تر تعداد خواتین اور بچوں کی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment