بلوچستان میں کورونا کے 200 نئے کیس سامنے آنے کے بعد مجموعی طور پر کورونا متاثرین کی تعداد 4393 ہو گئی ہے۔
کورونا سے مزید ایک ہلاکت کے بعدبلوچستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق 31 مئی 2020 کو کورونا کے783 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 200 پازیٹو آئے۔
اب تک بلوچستان میں کورونا کے 24760 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ وائرس سے 1507 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔