بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں پنجگور میں اے این ایف کے ایک اہلکارکی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجگور میں سرمچاروں نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو حملے نشانہ بنایا جس میں دو اہلکار شدید زخمی ہوئے جس کے بعد ایک زخمی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوا۔
بیان میں کہا گیا کہ 24 جون کو دوپہر ایک بجکر بیس منٹ پر پنجگور کے علاقے چتکان میں جامع مسجد روڈ پر اے این ایف پر حملہ کیا، حملے میں دشمن کے دو اہلکار کانسٹیبل افضل اور سپاہی شاہد شدید زخمی ہوئے، بعد میں کانسٹیبل افضل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوا۔
انہوںنے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، ہمارے حملے بلوچستان آزادی تک جاری رہیں گے۔