بلوچستان کے علاقے بولان میںباپ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کردیا تاہم پولیس نے 15سالہ نوجوان رب نواز کو قتل ہونے سے بچالیا۔
بولان کے علاقے گیشتری میں 12 سے 13 سالہ لڑکی کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کردیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم حاصل خان نے ساتھیوں کیساتھ ملکراپنی بیٹی کو قتل کیا اور ملزمان رب نواز کوقتل کرنیوالے تھے کہ اطلاع ملنے پرمچھ پولیس موقع پرپہنچ گئی۔
پولیس نے دعویٰ کیاکہ سیاہ کاری کے الزام میں 15سالہ نوجوان رب نواز کو قتل ہونے سے بچالیاگیاہے، پہاڑی علاقے میں مچھ پولیس کی نفری پہنچنے پر ملزمان لڑکے کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
ایس ایچ او مچھ نے بتایا لڑکے رب نوازکی گردن پرزخم کے نشانات موجودہیں تاہم ملزمان کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
دوسری جانب بیلہ سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بیلہ میں پولیس چیک پوسٹ کانگی کے قریب جھاؤ کراس سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاش کو پولیس نے تحویل میں لے کر شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
اسی طرح بولان کے علاقے ڈھاڈر سے بھی ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ڈھاڈر کے علاقے مشکاف اسٹیشن کے قریب سے نامعلوم الاسم شخص کی نعش برآمد کرکے سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیاہے جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش کو سائبان سبی کے حوالے کردیا گیاہے۔