بلوچستان کے علاقے زیارت اور بولان میں فائرنگ و روڈ حادثے سے لیویز اہلکار سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
زیارت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار ہلاک ہوگیا۔
جمعہ کو زیارت میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے لیویز سپاہی گل زمان کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
لیویز نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔
دریں اثنا بولان میں ایک ہولناک ٹریفک حادثے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق بولان کے قریب مزدااور وین میں تصادم کے باعث 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ میں ہلاک اور زخمی افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔