بی ایل اے کا  10 مشکوک افراد کی گرفتاری کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے 10 مشکوک افرادکی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے ۔

اس بات کا دعویٰ بی ایل اے نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک مختصر بیان میں کیا ہے۔

جاری کردہ بیان میں بی ایل اے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کی فتح اسکواڈ نے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کوئٹہ کے علاقے شعبان سے 10 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے، مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ تفصیلی بیان جلد ہی میڈیا میں جاری کی جائے گی۔

واضع رہے کہ اب تک پاکستانی میڈیا میں 10 افراد کی گمشدگی یا اغوا کی کسی قسم کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment