تربت: دو بار جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے نوجوان کی خودکشی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو بار جبری گمشدگی کے شکارہونے والے کم عمر نوجوان نے خودکشی کرلی ہے۔

ملائی بازار تربت کے رہائشی نوجوان اخلاق احمد نے گزشتہ روز خوکشی کرلی۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان کودو مرتبہ جبری حراست کے بعد لاپتہ کیا گیا تھا۔

نوجوان کو گزشتہ روز ملائی بازار کے قبرستان میں سپرد خاک کیاگیا۔

پاکستانی ٹارچرسیلوں سے رہا ہوکر گھر پہنچنے والے متعدد افراد شدید تشدد سے جسمانی ودماغی طور پرہمیشہ کیلئے معذو ر ہونے کے باعث خودکشی یا گوشہ نشینی اختیار کرتے ہیں۔

واضع رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی جبری گمشدگی کے نام سے بلوچوں کیخلاف جاری درندگی ونسل کش پالیسی نے ایک انسانی المیے کو جنم دیا ہے جس سے سماج مکمل طورپرمرکھپ گیا ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment