خاران میں پاکستانی فورسز کیمپ پر حملہ ، دھماکوں و فائرنگ کی آوازیں

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران میں پاکستانی فورسز ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ ہوا ہے جہاں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں کی اطلاعات ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل مسلح افراد نے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ اب سے کچھ دیر قبل خاران ایف سی کیمپ پر یکے بعد دیگرے چار زوردار دھماکے ہوئے۔

دھماکوں کے بعد فورسز نے شدید اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ہےجبکہ شہر میں ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

حملے میں تاحال جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہے۔

اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے البتہ خاران سمیت بلوچستان میں اس طرز کے حملے آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment