دنیا عید کی خوشیاں منا رہی ہے لیکن ہم سڑکوں پرہم اپنے دردو اذیت بیان کررہے ہیں، ڈاکٹر ماہ رنگ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان میں سرگرم سیاسی وانسانی حقوق کارکن اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے آرگنائز ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عید کے روزکوئٹہ میں وی بی ایم پی کے زیراہتما م احتجاجی مظاہرے میں ایک لاپتہشخص کی والدہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا عید کی خوشیاں منا رہی ہے لیکن ہم سڑکوں پرہم اپنے دردو اذیت بیان کررہے ہیں۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے پوسٹ میں کہا ہے کہ آج پوری مسلم دنیا عید کی خوشیاں منا رہی ہے لیکن آج کے دن بھی ہمارے مائیں پریس کلب کے سامنے اپنے درد، تکلیف اور اذیت کو بیان کررہے ہیں۔

https://twitter.com/MahrangBaloch_/status/1802694383445454956

انہوںنے کہا کہ ہمارے ماؤں اور بچوں کو اس طرح تکلیف اور اذیت میں رکھنے والوں کے اپنے مائیں اور بچے آج خوشیاں منا رہے ہیں لیکن ہمیں یقین ہے، ہمارے اوپر ظلم و جبر کرنے والے یاد رکھے کہ انہیں ایک نہ ایک ان ظلم و جبر کا حساب دینا ہوگا۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ میں پوری بلوچ قوم سے درخواست کرتی ہوں کہ اپنے ماؤں اور بہنوں کی ان تکلیف، اذیت اور درد کو کبھی نہ بھولے اور نہ بھولنے دیں، اس درد اور اذیت کو اپنی یادداشت میں محفوظ رکھے۔

Share This Article
Leave a Comment