اوتھل میں  پولیس موبائل حادثے کا شکار، 5 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے اوتھل میں ونگوئی کے مقام پر پولیس موبائل کو حادثے کا شکار ہوئی جس سے 5اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

اوتھل کے قریب قومی شاہراہ ونگوئی کے مقام پر پولیس موبائل الٹ گئی،5 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ہلاک اہلکاروں کی شناخت نادر ولد انور برفت سکنہ اوتھل، محمد رفیق رونجہ سکنہ بیلہ بڑا باغ ، استاد صالح محمد (ڈرائیور)سکنہ اوتھل، عرفان رونجہ سکنہ بیلہ ، رشید برفت سکنہ اوتھل کے ناموں سے ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں میں ملازمان، مولابخش خاصخیلی اور محمد علی رونجہ شامل ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment