اوستہ محمد و خضدار میں قبائلی تصادم و روڈ حادثہ،2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں بلیدی قبائل کے دو گروہوں میں تصادم ہوا ہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخصہلاک اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔

دو گروہوں کے درمیان تصادم اوستہ محمد سٹی تھانہ کی حدود میں مسن محلہ میں ہوا۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والے شخص کی شناخت ہوت خان بلیدی کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمیوں میں اللہ ڈنو، آصف علی، محمد ایوب سمیت چار افراد شامل ہیں۔

ایس ایچ او سٹی عبد الرؤف جمالی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ پرانی دشمنی پر پیش آیا، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر ناکا بندی کردی گئی ہے۔

دوسری جانب خضدار میں روڈ ایکسیڈنٹ ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔

ہلاک ہونے ولاے شخص کی شناخت نذیراحمد باجوئی کے نام سے ہوگئی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ نذیراحمد اتوار کی صبح خضدار چککو کے مقام پر سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوا تھا جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کر دیا گیا تھاجو ٹراما سینٹر کراچی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

Share This Article
Leave a Comment