بلوچستان کے علاقے خضدار میں زمین کے تنازع پر دو فریقین کے درمیان تصادم سے 5 افراد ز خمی ہوگئے۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقے کوڑاسک میں زمین کے تنازع پر دو فریقین کے درمیان تکرار کے بعد فریق اول جمعیت علمااسلام ضلع آواران کے سابق ضلعی امیر حافظ محمد اشرف ولد مولوی محمد حسین سمالانی نے فریق دوئم علی اکبرولد محمد شکیل ولد جمیل غلام مصطفے ولد اللہ بخش اکبر ولدمیرخان علی ولدپیرجان پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔
علاقائی ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ مشکے اور کوڑاسک کے ریاستی حمایت یافتہ مسلح جتھے مولوی اشرف سمالانی کے ساتھ تھے ۔
کہا جارہا ہے کہ مولوی اشرف سمالانی کو علاقے کے نام نہاد سردار اور میر ومعتبرین کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ آج کے اس زمینی تنازع کے دوران ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کی فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہو ئے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ حافظ محمد اشرف سمالانی بزور طاقت معصوم لوگوں کے زمینوں پر قبضہ کرتا ہے اور معصوم لوگوں پر ڈراتا دھمکاتا ہے ۔
بعض ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ سال 2011 میں بی این ایم کے رکن رفیق بلوچ کو شہید کرنے میں حافظ اشرف اور یہی ریاستی ڈیتھ اسکواڈ ٹولہ ملوث تھا۔