ضلع آواران میں سرمچاروں نے پاکستانی فوج کو سپلائی ہونے والے خوراک و دیگر سازوسامان ضبط کر لیا ہے
آمدہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز جہاں ایک جانب پاکستانی فوج آپریشن میں مصروف تھی تو دوسری جانب سرمچاروں نے فوجی کیمپ کی سپلائی لائن کاٹ دی،فوج کو راشن سپلائی کر نے والے کئی لوکل گاڑیوں سے سامان ضبط کر لیا۔
اطلاعات کے مطابق پیراندر مین روڈ کو سرمچاروں نے صبح نو بجے سے تین بجے تک بند کیا اس دوران لوکل گاڑیوں میں آرمی کیمپ کو راشن سپلائی کرنے والے کئی گاڑیوں سے فوجی راشن،خورد نوش کے تمام سامان ضبط کیے گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق اس دوران7 مقامی لوکل گاڑیوں سے سامان ضبط کیا گیا جو آرمی کیمپ سپلائی کر رہے تھے،۔
ایک مقامی ڈرئیور نے بتایا کہ پیراندر کے مین روڈ پر ہماری گاڑی کو روکا گیا چیکنگ کے بعد ہمیں جانے دیا گیا جبکہ وہاں کچھ گاڑیاں جن میں فوجی کیمپ کے سازوسامان تھے کو روکھا گیا سامان ضبط کرنے کے ساتھ ہمیں تنبیہ کیا گیا کہ کوئی بھی لوکل گاڑی والا پاکستانی فوجی کیمپ میں سامان سپلائی کرنے سے گریز کرئے نہ تو وہ نشانہ بنایا جائے گا۔