گوادر: جبری گمشدگیوں کیخلاف کوسٹل ہائی وے احتجاجاً بلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں آئے روز جبری گمشدگیوں کیخلاف ساحلی شہر و سی پیک مرکز گوادر میں لاپتہ بلال بلوچ کے اہل خانہ نے دھرنا دیکرمکران کوسٹل ہائی وے کو احتجاجاً بلاک کردیا ہے۔

گوادر میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے بلال بلوچ ولد رضا محمد کے اہل خانہ نے سربندن کے مقام پرکوسٹل ہائی وے کو بلاک کرکے احتجاجا دھرنا دے دیا ۔

احتجاجی دھرنے میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہے۔

احتجاج میں بیٹھے لواحقین کا کہنا ہے کہ بلال بلوچ کو لاپتہ ہوئے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن تاحال ان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلال کی بحفاظت بازیابی کے لیے ہم نے مقتدر حلقوں کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن ہماری بات کسی نے نہیں سنی۔

انہوںنے کہا کہ جب تک بلال بازیاب نہیں ہوتے ہم احتجاجی دھرنے میں بیٹھے رہیں گے۔

انہوں نے بلوچ یکجہتی کمیٹی، لاپتہ افراد کے لواحقین سمیت بلوچ قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ بلال بلوچ کی بازیابی کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔

مزید اطلاع ہے کہ پولیس کی بڑی تعداد احتجاجی دھرنے کے قریب جمع ہے ، خدشہ ہے کہ پولیس احتجاج ختم نہ کرے۔

Share This Article
Leave a Comment