چاغی میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے چاغی میں ایران آرسی ڈی شاہر اہ پر ایک ٹر یفک حا دثے 2افر ا د ہلاک ہو گئے ۔

بلوچستان ایران آر سی ڈی شاہر اہ پرگاڑی اور ٹر یلر کے درمیا ن ٹر یفک حا دثہ کے نتیجے میں میر حمز ہ سنجر انی اور نو اب خان ہلاک ہو گئے ۔

ریسکیو حکا م نے لا شوں کو تحو یل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا جہا ں ضر وری کارر وائی کے بعد لاشوں کو ورثا ء کے حو الے کر دیا ۔

تراسی لانڈی کے قریب چاغی سے نوکنڈی اپنی بھائی کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے سیندک پراجیکٹ کے ملازم امیرحمزہ سنجرانی کی کار گاڑی مخالف سمت سے آنے والی مزدا گاڑی سے ٹکرا گئی جس سے امیرحمزہ موقع پر ہلاک جبکہ انکے کزن نواب خان شدید زخمی ہوگئے جسے دالبندین لے جایا جارہا تھا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔

حادثے میں امیرحمزہ کے دو بچے بھی معمولی زخمی ہوگئے ۔

ہلاک افراد اور زخمیوں کا تعلق تحصیل چاغی سے ہے۔

Share This Article
Leave a Comment