بلوچستان کے علاقے نوکنڈی و تربت میں ٹریفک حادثات سے بچی سمیت 2 افرادہلاک ہوگئے۔
کوئٹہ تفتان بین الاقوامی شاہراہ تراسی لانڈی کے قریب مزدا گاڑی اور کار کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق تحصیل چاغی سے بتایا جاتا ہے۔
دوسری جانب تربت میں چوگان کنڈ کے نزدیک ٹریفک حادثے میں ایک بچی ہلاک اور والدین زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تربت چوگان کنڈ کے قریب گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد یوسف اور اس کی زوجہ زخمی ہوگئیں جبکہ ان کی 11 سالہ بچی موقع پر ہلاک ہوئی۔
حادثے میں محمد یوسف کے ایک اور بچی بھی زخمی ہوئی وہ اپنے فیملی کے ساتھ سری کہن میں اپنے گھر جارہے تھے۔