جاوید جبار این ایف سی ایوارڈبلوچستان کے رکنیت سے مستعفی ہو گئے

0
254

بلوچستان سے این ایف سی ایوارڈ کے غیر سرکاری رکن جاوید جبار رضاکارانہ طور پر مستعفی ہوگئے۔

جاوید جبار کوکٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دسویں این ایف سی کیلئے بلوچستان سے غیر سرکاری ممبر نامزد کیا تھا لیکن ان کی نامزدگی کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

وزیر اعلی بلوچستان نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ بلوچستان سے 10 ویں این ایف سی ایوارڈ کے غیر سرکاری رکن نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

جاوید جبار کی نامزدگی کو بلوچستان کے سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کانشانہ بنایا گیا تھا جب کہ ان کی تقرری کے خلاف رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی اور بلوچستان کے وکلاءنمائندوں کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں الگ الگ آئینی درخواستیں دائر بھی دائر کی گئی تھیں۔

اس حوالے سے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ عوامی دباو¿ کے نتیجے میں جاوید جبار نے رضاکارانہ طور پر این ایف سی سے بلوچستان کی نمائندگی سے دستبردار ہوکر اچھا فیصلہ کیا، دوسری جانب یہ بھی ثابت ہوا کہ وزیر اعلیٰ کا فیصلہ غلط تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here