کویت میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41افراد ہلاک

0
84

کویت میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41افراد ہلاک ہوگئے۔

کویتی حکام کے مطابق بدھ بارہ جون کو صبح سویرے ایک ایسی رہائشی عمارت کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس میں زیادہ تر مزدور رہتے تھے۔

اس آتش زدگی کے باعث آخری اطلاعات ملنے تک کم از کم41افراد ہلاک ہوگئے۔

کویتی وزیر داخلہ شیخ فہد الیوسف الصباح نے ان کم از کم 41 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس عمارت میں آگ غالباً کووڈ کی وبا کے دوران نافذ کیے گئے ضوابط کی خلاف ورزی کے باعث لگی۔ ملکی وزیر داخلہ نے اس عمارت کے مالک کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ہے۔

کویتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق وزیر داخلہ شیخ فہد الیوسف الصباح نے اس سانحے کے بعد ایک بیان میں کہا، ہمیں مزدوروں کی رہائشی عمارات میں اکثر بہت زیادہ بھیڑ رہنے کے مسئلے کا سامنا ہے، لیکن ہم اس مسئلے کو حل کریں گے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، اب میں ذاتی طور پر یہ مشاہدہ کرنے وہاں جا رہا ہوں کہ اس عمارت میں مروجہ ضوابط کی کس طرح کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔ اس رہائشی عمارت کے مالک کے خلاف بھی کارروئی کی جائے گی۔‘‘

مقامی میڈیا کے مطابق کویت سٹی سے جنوب کی طرف منگاف کے علاقے میں اس کئی منزلہ عمارت میں سینکڑوں کارکن رہ رہے تھے۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کارکنوں کی قومیتیں کیا تھیں۔

فائر بریگیڈ شعبے کے سربراہ کرنل سید حسن الموسوی نے بتایا کہ آتش زدگی کے اس واقعے میں درجنوں ہلاکتیں ہوئیں اور مرنے والوں کی حتمی تعداد 41 سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here