پاکستان کے انسانی حقوق تنظیم ہیومن رائٹس کمیشن آ پاکستان ( ایچ آر سی پی)نے بلوچستان میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکنان ڈاکٹر ماہ رنگ بلو چ ،شاہ جی ودیگر کیخلاف ریاست کی جانب سے جھوٹے مقدمات کے اندراج پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ایچ آر سی پی ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر اراکین کیخلاف ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں درج ایف آئی آر کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور ان کے ساتھیوں نے جبری گمشدگیوں کے خلاف پرامن طریقے سے احتجاج کرتے ہوئے برسوں گزارے ہیں اور بلوچ عوام کو اپنی زمینوں اور وسائل کا انتظام کرنے کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ اظہار خیال کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر کو واپس لیا جائے اور بلوچ حقوق کے کارکنوں کو کوئٹہ پریس کلب سمیت پرامن اجتماع کا حق استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔