بلوچستان کے علاقے خضدار اور جعفر آباد میں مختلف حادثات و واقعات سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
خضدار کے علاقہ زہری میں دوستوں کے ساتھ گزشتہ قریبی ڈیم میں مچھلی پکڑنے کیلئے جانے والے عمران زہری نامی نوجوان پانی میں بیٹری کی کرنٹ چھوڑ نے باعث مبینہ طورپرکرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
واضح رہے کہ ڈیم میں مچھلیوں کو کرنٹ کے ذریعے کمزور کرنے کی کوشش ان کیلئے جان لیوا ثابت ہوا۔
وہ پانی کے اندر کرنٹ لگنے سے موقع پر ہلاک ہوگیا۔
دوسری جانب جعفرآباد میں زیروپوانٹ پر تیز رفتار کار الٹ گئی جس سے ایک شخص ہلاک ، 2 زخمی ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے کی شناخت محی الدین لہڑی کے نام سے ہوگئی ہے۔
،زخمیوں میں اعجاز لاشاری اور یار محمد لاشاری شامل ہیں۔
لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔