مند اور وندر میں ایک شخص قتل ،ایک کی  خودکشی ، کوئٹہ سے لاش برآمد

0
62

بلوچستان کے علاقے مند اوروندر میں دو مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کوئٹہ سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔

ضلع کیچ کے علاقے مند میں چھریوں کے وار سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مند سورو میں ایک شخص نے چھریوں کی وار سے عزیز احمد ولد محراب کو قتل کر دیا۔

مند پولیس نے بروقت کارروائی کرکے مبینہ ملزم صابر کو گرفتار کرلیا۔

مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔

دوسری جانب وندر میں ایک شخص نے خودکشی کرلی۔

وند رکے قریب علاقہ میندیاری میں نوجوان نے خودکشی کرلی۔

سونمیانی وندر کے علاقے موضع میندیاری میں 30سالہ یعقوب نامی شخص نے گھر کے قریب جنگل میں درخت پر رسی باندھ کرگلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

وندر پولیس نے نوجوان کی لاش کو سول اسپتال وندر میں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔

خود کشی کی وجوہات سامنے نہ آسکیں۔

دریں اثنا کوئٹہ کے نواح سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔

کوئٹہ دشت کلی ڈور سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے سر پر پتھر مار کر ہلاک کیا گیاہے۔

ہلاک شخص کی شناخت لیاقت علی ولد امام بخش بنگلزئی عمر 25 سال سکنہ دشت سے ہوئی ہے۔

میت چیھپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here