زامران و ھوشاپ میں پاکستانی فوج پر حملوں میں 3 اہلکار ہلاک کیئے،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ پانے ایک پریس ریلیز میں زامران و ھوشاپ میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے زامران و ھوشاپ میں دشمن فوج کی چوکیوں پر حملہ کرکے تین اہلکاروں کو ہلاک اور سولر سسٹم و کیمروں کو نشانہ بنایا۔

انہوںنے کہا کہ چھ جون 2024 کی شام تین بجے سرمچاروں نے زامران کے علاقے زامری کور میں قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر پہلے اسنائپر سے حملہ کرکے حفاظتی مورچے پر مامور دشمن کے ایک اہلکار کو نشانہ بناکر ہلاک کیا۔اس کے بعد سرمچاروں نے خودکار ہتھیاروں سے دشمن کے چوکی پر حملہ کرکے سولر سسٹم و کیمروں کو نشانہ بناکر تباہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے ساتھ جون کی شام ساڑھے پانچ بجے ھوشاپ و سھاکی کے درمیان میں قائم قابض پاکستانی فوج کے چوکی پر بھاری و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملہ پندرہ منٹ تک جاری رہا ہے، حملے دشمن فوج کے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

میجر گھرام بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، بلوچ سرزمین کی مکمل آزادی تک قابض فوج پر سرمچاروں کے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment