ذاکر مجید کی جبری گمشدگی کو 15 سال مکمل ،کل احتجاجی مظاہرے کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ طالب علم رہنما اور بی ایس او آزاد کے سابق وائس چیئر مین ذاکر مجید کی پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کو 15 سال مکمل ہوگیاہے،کل کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ذاکر مجید بلوچ کی جبری گمشدگی کو کل 8 جون کو 15 سال کا طویل عرصہ مکمل ہوگا۔

ذاکر مجید کے جبری گمشدگی کو 15 سال مکمل ہونے پر اس کی والدہ کی جانب سے کل بروز ہفتہ شام 4 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

https://twitter.com/MahrangBaloch_/status/1798976645120106962

اس سلسلے میں بلوچستان میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکن اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کل بروز ہفتہ کو کوئٹہ میں ذاکرمجید کی بازیابی کیلئے منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں تما م لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر آپ کل کوئٹہ میں موجود ہیں تو ذاکر مجید کے جبری گمشدگی کے خلاف اس احتجاجی مظاہرے میں ضرور شرکت کریں اور ذاکر کی والدہ کی آواز بنے۔

Share This Article
Leave a Comment