اوتھل میں مسافر کوچ میں آتشزدگی ،3 افراد ہلاک ، 10 زخمی

0
57

بلوچستان کے علاقے اوتھل کے قریب وایارو کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ کے الٹنے کے باعث آگ بھڑک اٹھی ۔

کوچ میں آتشزدگی سے 3 افرادجھلس کر ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے ہیں ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ کے الٹتے ہی اس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

اسپتال اور دیگر ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 3 مسافر جھلس کر ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 10 زخمی ہیں جنہیں اوتھل اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک افراد کی لاشیں بیلہ اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔

مزید برآں ریسکیو ٹیمیں وقوعہ پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

بیلہ اور اوتھل کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور شدید زخمیوں کو کراچی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

کوچ میں 28 مسافر سوار تھے کئی مسافروں نے کوچ کو کود کر جانیں بچائیں۔

حادثے کی وجہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل ٹکرانا بتائی جارہی ہے۔

حادثے اور امدادی سرگرمیوں کے سبب رات تک وایارو کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ٹریفک کی روانی کےلئے بند کردیا گیا ہے اور تمام گاڑیوں کو اوتھل اور بیلہ کے قریب روک دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here